منوج کا کردار ادا کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، وکرانت میسے
بھارتی اداکار وکرانت میسے نے کہا ہے کہ انہیں منوج کا کردار ادا کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
وکرانت میسے نے ودھو ونود چوپڑا کی فلم 12ویں فیل میں منوج کمار شرما کا کردار نبھایا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔
اپنے تازہ انٹرویو کے دوران وکرانت نے بتایا کہ فلم میں انہیں منوج کا کردار ادا کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے اس کردار کےلیے اپنا وزن کم کرنا تھا جبکہ اپنی رنگت کو بھی گہرا کرنا تھا، جبکہ اپنی رنگت جھلسانے کے دوران مجھے جلن کا احساس ہوتا تھا اور گھبرا جاتا تھا کہ اب شوٹ بھی کرنا پڑے گا۔
انکا کہنا تھا کہ جب میں یہ سب کچھ ودھو ونود چوپڑا کو بتایا تو انہوں نے کہا ’ہمیں میک اپ کی ضرورت نہیں، ہم اسی حالت میں جائیں گے‘۔
وکرانت کا کہنا تھا کہ اس کردار کو نبھانے میں سب سے مشکل مرحلہ اِس میں جذبات کو ڈھالنا تھا، کیونکہ وہ کردار کروڑوں بھارتیوں کے احساسات کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار منوج (فلم کا کردار) کو بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا نہیں کر پائے گا۔