عمران عباس نے اپنی روح پرور آواز میں نعتیہ کلام پیش کر دیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

جیو کی بلاک بسٹر سیریز ’خدا اور محبت‘ کے پہلے اور دوسرے سیزن میں حماد کا کردار نبھانے والے خوبرو اداکار عمران عباس نے اپنی روح پرور آواز میں مشہور نعتیہ کلام پیش کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں وہ اپنی خوبصورت اور دل کو چھولینے والی آواز میں عبد الرحمن جامی کی لکھی ہوئی مشہور فارسی نعت ’ گل از رخت آموختہ نازك بدنی را‘ پیش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ نعت مشہور پاکستانی نعت خواں ام حبیبہ نے پڑھی تھی۔

مذکورہ پوسٹ میں عمران عباس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جامی کی لکھی ہوئی اس روح پرور فارسی نشید کو سنتا ہوا بڑا ہوا، جسے اصل میں ’محترمہ ام حبیبہ‘ نے پڑھا تھا‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک غیر ملکی سیاحتی کمپنی کے تعاون سے یہ نعت مداحوں کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران عباس جتنے اچھے اداکار ہیں اتنی ہی اچھی گلوکاری بھی کرتے ہیں اس کے علاوہ وہ کم و بیش ہر سال اپنی آواز میں خوبصورت نعت بھی پیش کرتے ہیں۔

خدا اور محبت کے علاوہ عمران عباس کے مشہور’تمہارے حسن کے نام‘، ’میری ذات ذرہ نشان‘،’کوئی چاند رکھ‘ ’تم کون پیا‘، ’محبت تم سے نفرت ہے‘، ’میرا نام یوسف ہے‘، ’تھورا سا حق‘ اور ’نور العین‘ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے