ایک تاریخی لمحہ: جرمن پارلیمنٹ میں پہلی بہری خاتون رکن پارلیمنٹ
پارلیمنٹ انتظامیہ کے مطابق ، ہیوباش کی پلینری ہال میں ایک مقررہ جگہ ہوگی، تقاریر اور سوالات کا ترجمہ کرنے کے لیے قریب ہی ترجمان ہوں گے
جرمن پارلیمنٹ میں ایک تاریخی لمحے میں پہلی بہری خاتون منتخب ہوئی ہیں۔
44 سالہ ہایک ہیوباش 2021 کے جرمن انتخابات میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں نشست حاصل کرنے کا موقع گنوانے کے بعد، اس ہفتے ایک ساتھی الی گروش کے متبادل کے طور پر ایوانِ نمائندگان میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئیں جنہوں نے نیا عہدہ سنبھالنے پر یہ سیٹ چھوڑی۔
ہیوباش ایک صنعتی مینیجر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔ پارلیمنٹ میں ان کا ان کے ساتھی قانون سازوں نے تالیوں سے پرجوش استقبال کیا۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر باربل باس نے کہا: "آج ہم پہلے ہی تاریخ لکھ رہے ہیں۔
جرمن خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اشاروں کی زبان کی مترجم ترجمہ کرنے کے لیے پوڈیم کے ساتھ کھڑی تھی جب انہوں نے ابتدائی طور پر اگلی صف میں جگہ لی تھی۔ اس کے بعد وہ پیچھے کی دوسری قطار میں چلی گئیں، جہاں دو ترجمان ان کے سامنے بیٹھ گئے۔
پارلیمنٹ انتظامیہ کے مطابق، زیادہ تر قانون سازوں کے برعکس، ہیوباش کی پلینری ہال میں ایک مقررہ جگہ ہوگی، تقاریر اور سوالات کا ترجمہ کرنے کے لیے ترجمان ہوں گے۔