اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اسپین کی پریس کانفرنس،فوجی نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی

بارسلونا(دوست نیوز)اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اسپین کے زیراہتمام بارسلونا میں سانحہ بنوں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لئے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اسپین کے صدر عمران اختر چھوکرکلاں،سینئر نائب صدر محمد سلیمان گوندل،کوارڈینیٹر یورپ مہر فرحان اختر ،چوہدری نذیراحمد مہر اور چوہدری ساجد گوندل نے خیالات کا اظہار کیا۔

چوہدری ساجد گوندل نے کہا کہ ہم بنوں سانحہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان تمام قوتوں کی مذمت کرتے ہیں جو ملک کو انتشار اور توڑنے کی جانب لے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملکی سلامتی کے پیچھے وردی ہے۔

چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں نے فوجی جوانوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان ہماری سلامتی کے ضامن ہیں اور فوجی جوانوں کی شہادت پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور واقعہ میں ملوث افراد کی مذمت کی

محمد سلیمان گوندل نے نوجوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحانہ تعالی ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 

فرحان نذیر مہر نے نوجوانوں کی شہادت کو بڑا نقصان قرار دیا اور دعائے مغفرت کی 

پریس کانفرنس میں مختلف سوالوں کے جوابات بھی دئیے گئے جس میں اپیل کی گئی کہ اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے اور اپنی فوج کی پشت پناہی ضروری ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے