کروشیا میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز کو مزید حقوق دے گا
ایسٹرن یورپی ملک کروشیا ملک میں کام کرنے والے فارنرز یعنی غیر ملکی ورکرز کو مزید رائٹس دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔کروشیا غیرملکی ورکرز کو 60 دنوں کے لیے مالی امداد کی پیشکش کرنا چاہتا ہے جن کے ملازمت کے معاہدے ختم ہوچکے ہیں جب تک کہ وہ نئی ملازمت تلاش نہیں کر لیتے۔کروشیا ورک پرمٹ کی میعاد کو ایک سے تین سال تک بڑھانے کا بھی منصوبہ بندی کررہا ہے۔