سویڈن حکومت،امیگرنٹس سے جان جھڑانے کے لیے انہیں 34 ہزار ڈالر تک ادائیگی پر آمادہ
سویڈن کی رائٹ ونگ کی حکومت امیگرنٹس سے جان جھڑانے کے لیے انہیں 34 ہزار ڈالر تک ادائیگی پر آمادہ ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مذکورہ منصوبہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب جنگ اور بہتر مستقبل کی تلاش میں امیگرنٹس کیلئے ایک پناہ گاہ بن چکا ہے۔خیال رہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے تارکین وطن کے لیے 10 ہزار جبکہ بچوں کیلئے 5 ہزار کرونز تک کی ادائیگی ہوتی ہے اور کل زیادہ سے زیادہ 40000 کرونر فی خاندان ہے۔ مہاجرین کے گروپ اس تبدیلی پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریزاں ہیں۔یاد رہے کہ سویڈن میں تارکین وطن آبادی کا تقریباً 25 فیصد ہیں یعنی ہر چوتھا شخص غیرملکی ہے۔