جرمنی،غیر ملکی ورکرز کو اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کو تسلیم کرنے کے بہتر امکانات روشن
جرمنی میں غیر ملکی ورکرز کو اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کو تسلیم کرنے کے بہتر امکانات روشن ہوگئے ہیں۔فیڈرل اسٹیٹکس آفس کے تازہ ترین اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ غیر ملکی قابلیت یعنی فارن کوالیفیکشن کے ساتھ جرمنی میں کام کرنے میں بیوروکریٹک رکاوٹیں بھی دور ہورہی ہیں۔گزشتہ سال جرمنی میں حکام نے فارن کوالیفیکشن کو تسلیم کرنے کے لیے درخواستوں پر 65300 مثبت فیصلے جاری کئے، یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 25 پرسنٹ زیادہ ہے۔اس دوران مسترد ہونے والے کیسیز کی تعداد مجموعی طور پر 2300 رہ گئی۔بہت سی غیر ملکی نرسوں کو اب جرمنی میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ بہت سی غیر ملکی نرسز کو اب جرمنی میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔