کینیڈا،غیر قانونی ملازمتوں کو روکنے اور ورک پرمٹ کے عمل کو ہموار کرنے کے ضوابط تبدیل
کینیڈا نے غیر قانونی ملازمتوں کو روکنے اور ورک پرمٹ کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے ضوابط تبدیل کردیے ہیں۔ ملک میں کچھ ایمپلائرز ٹیکس اور ضوابط سے بچنے کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی غیر قانونی طور پر کرتے ہیں۔ کینیڈین حکومت نے اس طرح کی ملازمتوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متبنبہ کیا ہے کہ یہ عمل ایمپلائرز اور ایمپلائر دونوں کے لیے ہی نقصان دہ ثابت ہوگا۔حکام نے ملک گیر چھاپوں اور معائنے کے ذریعے غیر قانونی ملازمتوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی تیز کردیا ہے۔