یونان نے اپنے گولڈن ویزے کی قیمت میں تین گنا اضافہ کر دیا
یونان نے اپنے گولڈن ویزے کی قیمت میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے۔نیا قانون یکم ستمبر سے نافذالعمل ہو چکا ہے۔یکم ستمبر سے پہلے تک قانون یہ تھا کہ اڑھائی لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کرنے یا اتنی قیمت کا کوئی مکان خریدنے کے بعد یونان کا گولڈن ویزا حاصل کیا جا سکتا تھا۔ اب یورپی یوین سے باہر کے کسی بھی ملک کا کوئی شہری جو یونان کا گولڈن ویزا حاصل کرنا چاہتا ہے، اسے یونان کے بڑے شہروں یا جزائر میں آٹھ لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ تاہم کئی دیگر علاقوں میں کم مالیت یعنی چار لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کی شرط رکھی گئی ہے۔گزشتہ سال یونان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے مکانوں کی خریداری کی کل 8516 درخواستیں جمع کرائی گئیں اور ان میں سے 1802 سرمایہ کاروں کو املاک کی خریداری کی اجازت بھی مل گئی تھی۔2023 میں یونان میں گولڈن ویزوں کے اجرا سے 2.5 بلین یورو کی آمدن ہوئی تھی۔