ہالینڈ نے امیگرنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد پرقابو پانے کے لیے پالیسی تبدیل کرلی
یورپی ملک نیدر لینڈز یعنی ہالینڈ کی حکومت نے امیگرنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے اپنی پالیسی تبدیل کرلی ہے اورسخت تر قوانین نافذ کیے جارہے ہیں تاکہ لوگ بڑی تعداد میں ہالینڈ کا رخ نہ کریں۔نئی امیگریشن پالیسی کے تحت سیاسی پناہ کی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ہالینڈ کے وزیرِاعظم گیئرٹ وِلڈرز نے بتایا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جو انتہائی خطرناک صورتِ حال اختیار کرتا ہوا مسئلہ ہے۔ دنیا بھر سے لوگ ہالیںڈ پہنچ کر سیاسی پناہ حاصل کرنے کے متمنی ہیں۔گیئرٹ وِلڈرز اسلام مخالف پی وی وی پارٹی کے سربراہ ہیں اور تارکینِ وطن کے حوالے ملک گیر بحران کے اعلان کے حق میں ہیں تاکہ فوری اقدامات کے تحت ملک کو تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد سے محفوظ رکھا جاسکے۔