ملک میں کم از کم اجرت 15 یورو فی گھنٹہ سے زیادہ ہونی چاہیے،جرمن وزیرمحنت
جرمن وزیر محنت ہوبیرٹس ہائل کا کہنا ہے کہ 2026ء میں ملک میں کم از کم اجرت 15 یورو فی گھنٹہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔یہ تجویز حکومت کے تشکیل کردہ متعلقہ کمیشن کو ایک خط میں دی گئی ہے۔اس وقت جرمنی میں کم از کم اجرت 12 یورو 41سینٹ فی گھنٹہ ہے اور اگلے سال اسے بڑھا کر 12 یورو 82سینٹ فی گھنٹہ کر دیا جائے گا۔ تاہم جرمن ٹریڈ یونین کارپوریشن کے مطابق یورپی یونین کی ہدایات کے تحت 2025ء میں ملک میں کم از کم اجرت 15 یورو27سینٹ فی گھنٹہ مقرر ہونی چاہیے۔کم از کم اجرت بڑھنے کےاقدام سے فوری طور پر چھ ملین افراد کو فائدہ پہنچے گا۔