داعش کا خطرہ،فرانس نے ملک بھر میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا
ماسکو میں دہشتگردی کے حالیہ واقعے کے بعد فرانس میں دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے خلاف ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے
ماسکو میں دہشتگردی کے حالیہ واقعے کے بعد فرانس میں دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے خلاف ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم گیبرئیل اتال نے صدر ماکروں کی زیر قیادت قومی سلامتی و دفاعی کونسل کے اجلاس کے بعد سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا ۔
پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ماسکو میں داعش کی طرف سے کیے گئے دہشتگردانہ حملے کے بعد ملکی سلامتی کے انتباہی نظام کو بلند ترین درجے پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیرس میں سال 2015 میں داعش کے یکے بعد دیگرے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی ۔