دو بیگمات والے صدر کی کون سی اہلیہ کے پاس ’خاتون اول‘ کا ٹائٹل ہوگا؟
سینیگال میں سوشل میڈیا کے صارفین نئے سینیگالی صدر کو درپیش پہلے بحران پر بات کررہے ہیں۔ یہ بحران ملک کا نہیں بلکہ صدر کے خاندان کے اندر ہے کیونکہ صدر کی دو بیگمات ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سینیگال میں خاتون اول کا خطاب کون سی بیوی اپنے پاس رکھے گی؟۔
خیال رہے کہ افریقی ملک سینیگال میں صدارتی الیکشن میں سابق اپوزیشن لیڈر پسیرو وفائی صدر منتخب ہوئے ہیں۔
سینیگال کے نئے صدر 44 سالہ پسیرو کا تعلق ملک کے مغرب میں واقع شہر امبور سے ہے۔ وہ عمر کے لحاظ سے 19 امیدواروں میں سب سے کم عمر ہیں۔
سینیگال میں تعدد ازدواج کے رجحان کے اس حد تک پھیلنے کا اندازہ صدر کی دو بیگمات سے ہوتا ہے جو ایوان صدر میں دو بیوں کے ساتھ داخل ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ایک قسم کا طنز کیا، جب کہ بعض نے اسے انتخابات میں پسیرو فائی کی کامیابی کے علاوہ دوسری کامیابی قرار دیا۔
سنڈی کرین نے "ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے پوچھا: "سینیگال کے منتخب صدر کا ایک بیوی رکھنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سوال یہ ہے کہ خاتون اول کون ہو گی؟”
ڈاکٹر پنکنگ نے تبصرہ کیا کہ "دوہری کامیابی۔ سینیگال کا منتخب صدر اپنی دو خوبصورت بیویوں کے ساتھ۔ ایوان صدر میں داخل ہوگا۔ یہ لڑکوں کو تعدد ازدواج کا پیغام ہے۔ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے۔ اب دو بیویوں کا تصور کریں”۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ پسیرو فائی نے 50 فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور ان کے اہم حریف نے شکست تسلیم کی۔