تیز ہوا کے جھونکے،اطالوی سکی ریزورٹ کی چیئر لفٹیں بے قابو ہوگئیں

ڈاکٹر قمر فاروق

ایک چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے اور اس وقت سوشل میڈیا ہر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اطالوی سکی ریزورٹ کی چیئر لفٹیں تیز ہوا کے کھونکوں سے بے قابو ہوگئیں

تفصیلات کے مطابق اس ویک اینڈ کے دوران، 100 کلومیٹر فی گھنٹہ (62 میل فی گھنٹہ) سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا کے جھونکوں سےاٹلی کے سرونیا سکی ریزورٹ کی چیئر لفٹیں اس وقت شدید ہل گئیں جب لوگ سوار تھے۔

Cervino Spa ریزورٹ کے آپریٹر کے مطابق، کم از کم ایک چیئر لفٹ میں مسافر سوار تھے،وہ محفوظ طریقے سے اپنی منزل پر پہنچ گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق، واقعہ کے بعد موسم کی خرابی کے باعث اسٹیشن کی سہولیات کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے