سویڈن میں متعدد بار قرآن مجید جلانے والا عراقی مرگیا
سٹاک ہوم (دوست مانیٹرنگ ڈیسک ) سویڈن میں متعدد بار قرآن مجید جلانے والا عراقی شخص سلوان مومیکا مردہ پایا گیا سویڈن میں متعدد قرآن جلانے والا عراقی شخص ناروے میں مبینہ طور پر مردہ پایا گیا۔ 37 سالہ سلوان مومیکا نے گزشتہ چند برسوں کے دوران سویڈن میں اسلام کی مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے اور بے حرمتی کے کئی واقعات پیش کیے تھے۔ گزشتہ ہفتے مومیکا نے ایک اخبار کو بتایا کہ وہ پڑوسی ملک ناروے میں سیاسی پناہ کی درخواست کر رہا ہے۔