سابق سوئس ماڈل کا سفاکانہ قتل، شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا
سابق ماڈل اور مس سوئٹزرلینڈ مقابلے کی فائنلسٹ کرسٹینا جوکسیمووچ کے شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
پولیس کو اعترافی بیان میں شوہر تھامس نے بتایا کہ پہلے بیوی نے مجھ پر چاقو سے حملہ کیا جس پر اپنا دفاع کرتے ہوئے کرسٹینا کو قتل کر کے بوکھلاہٹ میں لاش کے ٹکڑے کردیے تھے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ قتل کے بعد کرسٹینا کی لاش کے تیز دھار آلے سے ٹکڑے کر کے بلینڈر میں پیسا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تھامس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔
کرسٹینا سال 2008 میں مس سوئٹزرلینڈ مقابلے کی فائنلسٹ تھیں، غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں برس فروری میں کرسٹینا جوکسیمووچ کی لاشں ان کے گھر سے ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ماڈل کے شوہر کو گرفتار کرلیا تھا۔